پنجاب کے عوام نے ضمنی الیکشن کو مسترد کیا، زین قریشی
پنجاب میں ضمنی انتخابات کی صورتحال
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کسی حلقے سے نہیں ہاری، جس طرح سے الیکشن ہوتے ہیں وہ سب بہتر جانتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی پہلی ترجیح غزہ جنگ نہیں یوکرین جنگ کا خاتمہ ہوگا،ملیحہ لودھی
پی ٹی آئی کارکنوں کا بائیکاٹ
روزنامہ جنگ کے مطابق لاہور میں اے ٹی سی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں زین قریشی نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بائیکاٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں دس فیصد سے ٹرن آؤٹ کم رہا، پنجاب کے عوام نے ضمنی الیکشن کو مسترد کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چینی سکینڈل،تحقیقات نہ کوئی انکوائری، وزیراعظم کو کس نے گمراہ کیا، صحافی زاہد گشکوری نے سوال اٹھادیا
کیس کی سماعت کی تفصیلات
کیس پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پراسکیوشن نے آج بھی ریکارڈ پیش نہیں کیا، گزشتہ سماعت پر جج صاحب نے کہا تھا کہ پراسکیوشن نے ریکارڈ پیش نہ کیا تو کیس کا فیصلہ کردیا جائے گا۔
ضمانت کا قانونی حق
زین قریشی نے کہا کہ ضمانت ملزم کا قانونی حق ہے، آج ایک اچھی امید کے ساتھ آیا تھا مگر تاریخ مل گئی۔








