راولپنڈی اسلام آباد میں نئے سال سے ایک ہی وقت اذان اور باجماعت نماز کا اعلان
حکومت کا اعلان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں نئے سال سے ایک ہی وقت اذان اور باجماعت نماز کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ سے دستبرداری کی خبروں پر بھارتی بورڈ کا بیان سامنے آگیا
وزیر مذہبی امور کا بیان
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں نماز کے یکساں اوقات کا یکم جنوری سے اطلاق ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے گزشتہ دور وزارت میں ہی اس حوالے سے اسی فیصد کام مکمل کر لیا تھا۔
مستقبل کی منصوبہ بندی
سردار محمد یوسف کا کہنا تھا کہ لاہور، کراچی، پشاور، اور کوئٹہ کے علما کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں۔ جڑواں شہروں کے بعد ملک بھر میں نماز کے یکساں اوقات کا نفاذ کر دیا جائے گا۔








