لاہور ہائی کورٹ: عمران خان کی 9 مئی کا مقدمہ چلانے کی درخواست 2 رکنی بنچ کو منتقل
لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی درخواست
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نو مئی کا صرف ایک مقدمہ چلانے کی درخواست مزید سماعت کے لیے دو رکنی بنچ کو بھجوا دی۔
یہ بھی پڑھیں: صحت سے متعلق خبروں پر نوازشریف کو موقف بھی آگیا
سماعت کے دوران کی صورتحال
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے درخواست پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ دورانِ سماعت عدالت نے روسٹرم پر زیادہ وکلاء کھڑے ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: دوست کی لاش دفن کرکے پلستر میں چھپانے والے قاتل کا راز کیسے بے نقاب ہوا؟
چیف جسٹس کے ریمارکس
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ درخواست اتنی بھاری ہے کہ اتنے وکیل روسٹرم پر آگئے، عدالت نے لطیف کھوسہ کے علاوہ تمام وکلاء کو روسٹرم چھوڑنے کی ہدایت کی۔ چیف جسٹس نے لطیف کھوسہ سے استفسار کیا کہ لگتا ہے آپ عدالت کی ہدایت سمجھنا ہی نہیں چاہتے، آپ کے ساتھ وکیل کیوں آکر کھڑے ہوگئے ہیں؟
یہ بھی پڑھیں: جب آپ سوتے ہیں تو یہ کیڑے آپ کے چہرے پر پارٹی کرتے ہیں
آئندہ سماعت کی تاریخ
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ درخواست مزید سماعت کے لیے اے ٹی سی کیسز کی سماعت کرنے والے دو رکنی بنچ کو بھجوا رہے ہیں، جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 4 دسمبر کو مزید سماعت کرے گا۔
درخواست گزار کا موقف
اس سے قبل درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی پر نو مئی کے متعدد مقدمات درج ہیں، ایک ہی نوعیت کے الزامات پر متعدد ایف آئی آرز درج نہیں ہو سکتیں، لہٰذا عدالت نو مئی کا صرف ایک مقدمہ چلانے کا حکم دے۔








