ٹینس اسٹار اعصام الحق کا انٹرنیشنل کیریئر سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
اعصام الحق کی ریٹائرمنٹ کا اعلان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے مایہ ناز ٹینس سٹار اعصام الحق نے پروفیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: سونا 8100 روپے مہنگا، فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی؟ جانیے
ریٹائرمنٹ کا موقع
اعصام الحق نے پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے کمپلیکس میں منعقدہ ملک کے پہلے اے ٹی پی چیلنجر ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان: خارجی دہشتگردوں کے حملے میں مولانا حافظ سلطان محمد شہید ہوگئے
الوداعی خطاب
الوداعی خطاب میں اعصام نے اپنے ابتدائی کیرئیر کے چیلنجز کو یاد کیا اور اپنے والدین سمیت فیملی کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی مسلسل حوصلہ افزائی اور سپورٹ ان کی کامیابی کا بنیادی سبب رہی۔
یہ بھی پڑھیں: چند ماہ قبل 10 کروڑ روپے کا گاڑی کا نمبر خریدنے والے مزمل کریم پراچہ انتقال کر گئے۔
شکریہ اور یادگار لمحات

انہوں نے اپنے کوچز، مینٹورز، ساتھی کھلاڑیوں اور قومی سپورٹس میڈیا کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
کیرئیر کا اختتام
واضح رہے کہ اسلام آباد میں جاری اے ٹی پی چیلنجر ٹورنامنٹ ان کے کیرئیر کا آخری پروفیشنل مقابلہ ثابت ہوگا。








