وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ایران کے مشیر قومی سلامتی علی لاریجانی کی ملاقات
ایران کے مشیر قومی سلامتی کی پاکستان آمد
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے پاکستان کے دورے پر آئے ایران کے مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر علی لاریجانی نے ملاقات کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے بیٹے کا نام قاسم ہے، محمد بن قاسم تو نہیں : نصرت جاوید
ملاقات کا مقصد
’’جنگ‘‘ نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ ڈاکٹر علی لاریجانی کی سربراہی میں ایرانی وفد کچھ دیر میں پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے گا جہاں ڈاکٹر علی لاریجانی سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ایک اور سابق کرکٹر نے کاروباری دنیا میں قدم رکھ دیا۔ذاتی برانڈ لانچ
وفد کی ترکیب
سفارتی ذرائع کے مطابق علی لاریجانی کے ہمراہ ایرانی سفیر رضا امیری مقدم بھی ملاقات میں شریک ہوں گے۔ ایرانی مشیر قومی سلامتی علی لاریجانی وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔
علی لاریجانی کا بیان
قبل ازیں اسلام آباد پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں علی لاریجانی نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تعاون علاقائی امن کے لیے اہم ہے۔ پاکستان خطے کا اہم ملک ہے اور خطے کی سلامتی کی صورتحال کے حوالے سے اہم پوزیشن کا حامل ہے۔








