شکرگڑھ میں گھر سے 29 سانپ نکل آئے
سانپوں کا انکشاف
شکرگڑھ(ڈیلی پاکستان آن لائن) شکرگڑھ میں ایک گھر سے 29 سانپ نکل آئے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے 20 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ، نام سامنے آگئے
واقعے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ شکرگڑھ کے علاقے انتووالی میں پیش آیا جہاں ایک گھر سے 29 سانپ نکل آئے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ کارروائی کے دوران اینٹوں کے ڈھیر کو اٹھایا تو سانپ ٹینک میں چھپ گئے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ریسکیو کی کارروائی
ریسکیو کا بتانا ہے کہ 29 سانپ پکڑ کر قدرتی ماحول میں چھوڑ دیے گئے ہیں۔
شکر گڑھ کے علاقے انتو والی میں زیر تعمیر گھر سے 29 سانپ نکل آئے۔۔!! pic.twitter.com/Ka07YtHpF7
— Khurram Iqbal (@khurram143) November 25, 2025








