مسلم لیگ (ن) کی طرف سے معاہدے کی پاسداری نہیں کی گئی،راجہ پرویز اشرف بول پڑے
اسلام آباد کی سیاسی صورتحال
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی طرف سے معاہدے کی پاسداری نہیں کی گئی، سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف کھل کر بول پڑے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا امریکہ، ایران-اسرائیل جنگ میں شامل ہوگا یا نہیں؟ ٹرمپ نے عندیہ دے دیا
پیپلز پارٹی کے تحفظات
’’جنگ‘‘ کے مطابق راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار کے تحفظات پر تشویش ہے، این اے 185 ڈی جی خان میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کے تحفظات پر تشویش ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے اس معاہدے کی پاسداری نہیں کی گئی، حکومتی اتحادی ہونے کے باوجود یہ صورتحال کیوں پیدا ہوئی؟
یہ بھی پڑھیں: دریائے چناب میں سیلاب کے باعث حضرت سلطان باہو کے مزار کا ایک دروازہ بند کردیا گیا
الزامات اور تحقیقات کا مطالبہ
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دوست محمد کھوسہ نے دھاندلی کے سنجیدہ الزامات لگائے ہیں، (ن) لیگ اور پی پی کے درمیان یہ معاہدہ تھا کہ رنر اپ ضمنی الیکشن لڑے گا اور دوسری جماعت حمایت کرے گی۔
چیف الیکشن کمشنر سے درخواست
پی پی رہنما راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ چیف الیکشن کمشنر صاف شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کرا کے ایکشن لیں۔








