سیکرٹری اطلاعات پنجاب طاہر رضا ہمدانی اور ڈی جی پی آر شیخ فرید احمد کا بزنس فسیلیٹیشن سینٹر لاہور کا دورہ
بزنس فسیلیٹیشن سینٹر لاہور کا دورہ
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب طاہر رضا ہمدانی اور ڈی جی پی آر شیخ فرید احمد نے بزنس فسیلیٹیشن سینٹر لاہور کا دورہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے ملاقات کی استدعا پر جسٹس منصور کا علی امین گنڈاپور کو اہم مشورہ
کارکردگی کا جائزہ
سیکرٹری اطلاعات وثقافت اور ڈی جی پی آر بزنس فسیلیٹیشن سینٹر کے تمام کاؤنٹرز پر گئے اور سینٹر کی ورکنگ اور آپریشنل امور کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی منیجر بزنس فسیلیٹیشن سینٹر نایاب سلیم نے انہیں ادارے کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: خدا نہ کرے کہ ہم حکومت کا ساتھ چھوڑ دیں اور کوئی نیا سیاسی بحران کھڑا ہوجائے: قمر زمان کائرہ
معاشی سرگرمیوں میں کردار
سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب طاہر رضا ہمدانی نے کہاکہ معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں پنجاب کے 6 بزنس فسیلیٹیشن سینٹرز کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ کاروباری سہولت مراکز کے قیام سے سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹیں دور ہوئی ہیں۔ 5 وفاقی اور 28 صوبائی محکمے ایک ہی چھت تلے سرمایہ کاروں کو ضروری سہولیات دے رہے ہیں۔ مختلف کاروباری سرگرمیوں کے لیے سرمایہ کاروں کو تیز رفتاری سے این او سی جاری ہورہے ہیں، اب تک کاروباری سرگرمیوں کیلئے63559 این او سی کا اجراء خوش آئند امر ہے۔
کاؤنٹرز پر موجود محکموں کی ورکنگ
سیکرٹری اطلاعات وثقافت اور ڈی جی پی آر نے بزنس فسیلیٹیشن سینٹر کے کاؤنٹرز پر موجود مختلف محکموں کے نمائندوں سے ان کی ورکنگ کے بارے میں دریافت کیا۔ صوبائی سیکرٹری اور ڈی جی پی آر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ این او سی کے حصول کیلئے اب تک 70016 درخوستیں موصول ہوئی ہیں۔ بزنس فسیلیٹیشن سینٹرز میں 23615 افراد کو مشاورت فراہم کی گئی ہے، اب تک 94096 افراد ان 6 بزنس فسیلیٹیشن سینٹرز کا دورہ کرچکے ہیں۔








