تشدد یا ہراسانی ہرگز برداشت نہیں، پنجاب خواتین کیلئے محفوظ ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب کا خواتین کے حقوق کے حوالے سے پیغام

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب خواتین کے تحفظ اور حقوق کی پاسداری کے لیے سرگرم عمل ہے۔ اسلام نے عورت کو نہایت بلند مقام دیا ہے، رسول اکرم ﷺ نے حجتہ الوداع پر اچھا سلوک کرنے کی ہدایت فرمائی۔

یہ بھی پڑھیں: خواجہ اعجاز سرور کی یاد میں انفارمیشن سروسز اکیڈمی اسلام آباد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کا عزم

وزیراعلیٰ مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ ہر خاتون ہر حیثیت میں قابل احترام ہے، تشدد یا ہراسانی ہرگز برداشت نہیں۔ پنجاب خواتین کے لئے محفوظ ہے، اور اسے مزید محفوظ بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ خواتین کے لیے تشدد سے پاک، محفوظ معاشرہ تہذیب و ترقی کی ضمانت ہے۔ خواتین پر تشدد کرنے والے بزدل اور مجرم ہیں، آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ ورچوئل وویمن پولیس اسٹیشن، پینک بٹن، اور ہیلپ لائن خواتین کے تحفظ کی طرف پہلا قدم ہے۔ خواتین کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف سی سی ڈی بھی پوری طرح متحرک ہے۔

معاشرے کی ذمہ داری

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ خواتین پر تشدد اور ہراسانی کے واقعات کے مستقل سدباب کے لئے معاشرے کے ہر طبقے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ خواتین پر تشدد اور ہراسانی روکنے کے لیے معاشرے میں عوامی شعور بے حد ضروری ہے۔ خوف سے پاک اور محفوظ ماحول میں ہی بیٹی پڑھے گی اور آگے بڑھے گی۔ سوشل میڈیا پر ہراسانی اور نفرت انگیز مواد سے خواتین کو بچانے کے لیے بھی ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...