وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، ہر ادارے کی پرفارمنس کا احتساب،لیپ ٹاپ کوٹہ کیلئے تجاویز طلب،پنجابی زبان کو تعلیم میں مقام دلانے کیلئے اقدامات کا حکم
وزیراعلیٰ مریم نواز کا اختیارات کا اجلاس
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت مسلسل تیسرے روز بھی صوبے میں شفافیت کے لیے پنجاب کے ہر ادارے کی پرفارمنس کا احتساب کیا گیا۔ اجلاس میں ہر وزارت، ہر محکمہ اور ہر سیکرٹری سے مکمل جواب طلبی کی گئی۔ اس موقع پر نئے پراجیکٹس سے متعلق بھی اہم فیصلے کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا: صدر آزاد کشمیر
تعلیمی شعبوں کی جانچ پڑتال
وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں لگاتار 6 گھنٹے ایجوکیشن، ماحولیات، جنگلات، وائلڈ لائف، فشریز، ٹورازم، آرکیالوجی، سپورٹس اور لیبر کے ہر شعبے سے متعلق امور کی جانچ پڑتال اور تفصیلی بریفنگ لی گئی۔ وزیراعلیٰ نے پنجابی زبان کو تعلیم، ثقافت اور عوامی زندگی میں مرکزی مقام دلانے کے لیے تاریخی اقدامات کا حکم دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور قازقستان کی افواج کے درمیان مشترکہ فوجی مشق ’’دوستاریم 5 ‘‘کی اختتامی تقریب
محنت کشوں کے لیے ہاؤسنگ سکیم
اجلاس کو بتایا گیا کہ محنت کشوں کے اپنے گھر کا خواب پورا کرنے کے لیے جھنگ اور کمالیہ میں 20 ہزار ورکرز کے لیے 3 مرلے کے پلاٹ دینے کی سکیم کی تیاری مکمل کر لی گئی۔ محنت کشوں کو اپنا گھر بنانے کے لیے "اپنی چھت، اپنا گھر" سکیم کے تحت خصوصی قرضے دئیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پراجیکٹ کی جلد تکمیل کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: پانی ہماری لائف لائن ہے، اس سے 1 انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے: وفاقی وزیر
ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ریلوے ٹریک، سڑکوں اور نہروں کے کنارے شجرکاری کے اقدامات کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ قدرتی وسائل کی حفاظت کے لیے پنجاب میں جنگلات میں آگ لگنے سے 20 منٹ پہلے مطلع کرنے والا جدید فائر الارمنگ سسٹم نصب کیا جائے گا۔ پنجاب کے جنگلات کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے سپیشل سینسنگ سسٹم کے ذریعے غیر قانونی درخت کاٹنے کے واقعات کا فوری سدباب کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: آشنا نے شوہر کے سامنے حاملہ بیوی کو قتل کردیا، شوہر کے جوابی وار میں آشنا بھی مارا گیا
کھیلوں کے فروغ کے اقدامات
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کھیلوں کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کے لیے ہر ماہ چیمپئن شپ ایونٹس کرانے کا حکم دیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب میں شریمپ فارمنگ کا پہلا پائلٹ پراجیکٹ کامیابی سے ہمکنار، کروڑوں روپے کے جھینگے کامیابی سے ایکسپورٹ کیے گئے۔ 5 ہزار ایکڑ پر شریمپ فارمنگ فروری 2026 سے شروع ہوجائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سینئر کامیڈین جاوید کوڈو کی نماز جنازہ ادا،شوبزشخصیات کی شرکت
سیاحت کی ڈیجیٹلائزیشن
وزیراعلیٰ مریم نواز نے سیاحت کو بھی ڈیجیٹلائزڈ کر دیا۔ سیاحوں کے لیے "میگنی فیشینٹ پنجاب" ایپ تیار کر لی گئی۔ ایپ سے ہر سیاح کو آسانی، سہولت اور پنجاب کی خوبصورتی کی مکمل معلومات میسر ہوں گی۔ وزیر اعلیٰ نے پنجاب میں سیاحت کو نئے عروج تک لے جانے کے لیے ہر ٹورسٹ سائٹ کے لیے مکمل پیکج پلان کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ڈیزائنر نے رانی مکھرجی کی خفیہ شادی سے متعلق انکشاف کردیا
تعلیمی شعبے میں ترقی کے اقدامات
وزیراعلیٰ مریم نواز نے صحت مند سرگرمیوں کے لیے پنجاب بھر میں سکول گراؤنڈز شام کو عوام کے لیے کھولنے کے لیے اقدامات کا حکم دیا ہے اور پرائیویٹ یونیورسٹی اور کالجز کے لیے لیپ ٹاپ کوٹہ مقرر کرنے کے لیے تجاویز طلب کر لیں۔ کالج مینجمنٹ کونسل کا ڈرافٹ تیار کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے لاہور میں "ایجوکیشن آن ویل" کے پائلٹ پراجیکٹ کے آغاز کا حکم دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں قید 4 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک
ماحول کی حفاظت 및 تعلیم میں جدت
اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ پنجاب میں ماحول کی حفاظت اور جنگلات کی نگہداشت کے لیے پہلی مرتبہ جیوگرافیکل انفارمیشن سسٹم کے ذریعے جنگلات کی مکمل میپنگ کی جائے گی۔ پنجاب کی تعلیم اور ماحول کی ترقی کا منفرد اقدام، 11 لاکھ ملک پیک ری سائیکل کرکے ڈیڑھ لاکھ بینچز سکولوں میں پہنچائے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کا حارث رؤف کا جرمانہ اپنی ذاتی جیب سے ادا کرنے کا فیصلہ
سکولوں کی بنیادی ڈھانچے کی بہتری
پنجاب میں تعلیم کے انفراسٹرکچر کا نیا دور، 1600 کلاس رومز تیار اور مزید 22 ہزار کلاس رومز 3 ماہ میں مکمل ہوں گے۔ نئے سکول میل پروگرام کے تحت ملک پیک کی فراہمی سے انرولمنٹ میں 47 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یونیورسٹیوں میں داخلے کی شرح میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے، جو کہ عوام اور طلبہ کے اعتماد کا مظہر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا ترکیہ کے قومی دن پر پیغام، ترک قوم اور صدر رجب طیب اردوان کو مبارکباد
سکالر شپ اور کالجوں کی ترقی
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے گرلز کالجز کو 44 بسیں جلد از جلد دینے کی ہدایت کی ہے۔ مزید بتایا گیا کہ ہونہار سکالر شپ سکیم کے تحت 1 لاکھ 40 ہزار طلباء کے لیے سکالر شپ اور 1 لاکھ 10 ہزار طلباء کے لیے لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔ وائلڈ لائف ایکٹ میں ترمیم کے تحت سخت کارروائیاں جاری ہیں اور وائلڈ لائف کے بحالی مراکز قائم کیے جا رہے ہیں۔
ماحولیاتی مانیٹرنگ کے اقدامات
ماحولیات کی مستقل مانیٹرنگ کے لیے سیف سٹی میں سموگ اینڈ کمانڈ اور کنٹرول وائر روم قائم کر دیا گیا ہے۔ انڈسٹریل انوائرمنٹ کنٹرول کے لئے سی سی ٹی وی مانیٹرنگ سسٹم قائم کیا گیا ہے۔ لاہور اور دیگر علاقوں میں فصلیں جلانے کے واقعات میں 66 فیصد کمی ہوئی ہے۔








