لاہور، پشاور اور کوئٹہ کے بعد کراچی کنگز نے بھی پی ایس ایل فرنچائز معاہدے کی تجدید کردی
کراچی کنگز کا معاہدہ تجدید
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کنگز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز معاہدے کی 10 سال کے لیے تجدید کردی، معاہدے کی تجدید ای اینڈ وائی مینا کی مقرر کردہ مارکیٹ ویلیو پر کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان
پی سی بی کے چیئرمین کا بیان
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز نے لیگ کے وقار میں اضافے کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ کراچی کنگز کی جانب سے معاہدے کی تجدید لیگ کی مضبوطی کا ثبوت ہے۔ پی ایس ایل کے لیے سلمان اقبال اور ان کی ٹیم کا کردار قابلِ تعریف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے صدر ماساتو کانڈا کی قیادت میں وفد کی ملاقات
پی ایس ایل کے سی ای او کا خیالات
پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ اگلی دہائی میں بھی کراچی کنگز کے ساتھ کام کرنا ایک اعزاز ہوگا۔ کراچی کنگز 2020 کی پی ایس ایل چیمپئن تھی اور اب بھی مقبول ترین فرنچائز ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راحت فتح علی خان کی بیٹی کی مایوں، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
دیگر فرنچائزز کی تجدید
یاد رہے کہ کراچی کنگز سے قبل پشاور زلمی، لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فرنچائزز بھی پی ایس ایل معاہدے کی 10 سالہ تجدید کرچکی ہیں۔
پی ایس ایل کا نیا فارمیٹ
پی ایس ایل کے سیزن 11 سے لیگ کا فارمیٹ 8 ٹیمز کا ہوجائے گا۔








