وزیر اعلیٰ مریم نواز کا 22 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
وزیر اعلیٰ پنجاب کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بنوں میں 22 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
ریاست پاکستان کی بیداری
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ریاست پاکستان بیدار ہے، آہنی دیوار ہے، اور ہر دشمن سے بلاخوف مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت بھی رکھتی ہے۔ پاکستان کی طرف بڑھنے والے ہر ناپاک و قبیح قدم کی منزل تباہی اور جہنم ہے۔








