پاکستان میں بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 7.1 فیصد ہوگئی
پاکستان میں بے روزگاری کی شرح میں اضافہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 7.1 فیصد تک پہنچ گئی، جبکہ 2020-21 میں یہ 6.3 فیصد تھی۔ قومی لیبر فورس سروے 2024-25 کے نتائج کے مطابق گزشتہ پانچ سال میں بے روزگاری میں 0.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت تقریباً 80 لاکھ افراد بے روزگار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے روابط کے بعد بھارتی فوج کا بیان بھی سامنے آ گیا
آبادی اور لیبر فورس کی صورت حال
سما ٹی وی کے مطابق 2023 کی مردم شماری کے تحت پاکستان کی آبادی 24 کروڑ 14 لاکھ 90 ہزار ہے، جبکہ لیبر فورس کی تعداد 7 کروڑ 72 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ ورکنگ ایج پاپولیشن کی شرح 43 فیصد جبکہ غیر فعال آبادی 53.8 فیصد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ ؛سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری
بے روزگاری کی ساخت
قومی لیبر فورس سروے رپورٹ کے مطابق پاکستان کی 3.3 فیصد آبادی بے روزگاری کا شکار ہے۔ سروسز سیکٹر روزگار کی فراہمی میں پہلی پوزیشن پر ہے، جبکہ زرعی اور صنعتی شعبے بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کے عبید اللہ گورگیج بلوچستان اسمبلی کی رکنیت سے ہاتھ دھو بیٹھے
مختلف شعبوں میں روزگار کی صورتحال
سروسز سیکٹر میں 3 کروڑ 18 لاکھ 30 ہزار افراد برسر روزگار ہیں، ایمپلائمنٹ کی شرح 41.7 فیصد ہے۔ زرعی شعبے میں روزگار کی شرح 33.1 فیصد ہے، جہاں 2 کروڑ 55 لاکھ 30 ہزار افراد کو روزگار میسر ہے۔ صنعتی شعبے میں 1 کروڑ 98 لاکھ 60 ہزار افراد کام کر رہے ہیں، اور اس کی روزگار کی شرح 25.7 فیصد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر قرض کتنے فیصد شرح سود پر لیا؟
اوسط ماہانہ اجرت
پاکستان میں فی کس ماہانہ اوسط اجرت 39 ہزار 42 روپے ہے۔ گزشتہ پانچ سال میں اوسط ماہانہ اجرت میں 15 ہزار 14 روپے کا اضافہ ہوا۔ سال 2020-21 میں یہ 24 ہزار 28 روپے تھی، جبکہ مرد حضرات کی ماہانہ اجرت 39 ہزار 302 روپے اور خواتین کی 37 ہزار 347 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سروے کے نتائج اور آئندہ منصوبے
چیف شماریات ڈاکٹر نعیم الظفر نے بتایا کہ سروے میں 196 شمار کنندگان اور 34 فیلڈ فارمیشنز نے حصہ لیا، جبکہ آن لائن ڈیٹا جمع کیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف کی تین شرائط دسمبر 2025 تک پوری کی جائیں گی۔ ہاؤس ہولڈ انکم سروے بھی آئندہ ماہ جاری کیا جائے گا۔








