اسلام آباد کے ایک پارک میں خیمہ زن 539 افغان باشندے گرفتار
گرفتاری کا واقعہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت کے ایک پارک میں خیمہ زن 539 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ انہیں حاجی کیمپ سے افغانستان بارڈر منتقل کیا جائے گا۔
تفصیلات
ایکسپریس نیوز کے مطابق، ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ آبپارہ کے حدود ارجنٹائن پارک میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندے کئی ماہ سے پارک کے ایک حصے میں خیمہ زن تھے۔ پولیس کی بھاری نفری نے اس کارروائی میں حصہ لیا۔
ذرائع کے مطابق، افغان باشندے کسی قسم کا ویزا یا دیگر دستاویزات پیش کرنے میں ناکام رہے جس کی وجہ سے انہیں حراست میں لیا گیا۔








