یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی ضمانت کے باوجود رہا نہ ہو سکے، وجہ کیا بنی؟
ڈکی بھائی کی رہائی میں تاخیر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف یوٹیوبر سعدالرحمان عرف ڈکی بھائی کو ضمانت ملنے کے باوجود آج رہائی نہ مل سکی۔
یہ بھی پڑھیں: 1. 11 فٹ لمبے سانپ نے بیت الخلاء استعمال کرتے ہوئے آدمی کو نازک حصے پر کاٹ لیا
وکیل کا بیان
ڈکی بھائی کے وکیل کا کہنا تھا کہ روبکار جاری نہ ہونے کے باعث رہائی نہیں ہوئی، امید ہے سعد الرحمان کل رہا ہو جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتا دی
ملزم کے خلاف الزامات
سوشل میڈیا پر نازیبا مواد اپ لوڈ کرنے اور غیر قانونی جوئے کی تشہیر کے الزام میں گرفتار یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کی عدالت نے دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر دی ہے۔
عدالتی سماعت کی تفصیلات
ڈکی بھائی کے کیس کی ضمانت کی درخواست پر سماعت پیر کے روز ہوئی، جس کی صدارت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور نے کی۔ سماعت کے دوران دلائل سننے کے بعد عدالت نے ڈکی بھائی کی ضمانت منظور کی اور انہیں مچلکوں کی شرط پر رہا کرنے کا حکم دیا۔








