خواجہ سرا لال پری بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے یکجہتی کے لئے اڈیالہ جیل کے باہر پہنچ گئی
پی ٹی آئی احتجاج میں خواجہ سرا کی شرکت
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال پر کارکنوں کے ساتھ ایک خواجہ سرا بھی اڈیالہ جیل کے باہر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی، پاکستانی و بھارتی صدور کی تنخواہ کتنی ہے؟
خواجہ سرا کی شناخت
خود کو کال پری کے نام سے متعارف کروانے والے اس خواجہ سرا نے بتایا کہ منگل کو اڈیالہ جیل روڈ پر بانی کی بہنوں کو سڑک پر گھسیٹا گیا تھا اور ان پر ٹھنڈا پانی پھینکا گیا تھا۔ یہ بہت ظلم تھا۔ میں بانی سے ملاقات کرنے اور بانی کی بہنوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آئی ہوں۔
پولیس کا عمل
پولیس نے اس خواجہ سرا کو دایگل چیک پوسٹ پر روک لیا۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے اظہار یکجہتی کے لیے لال پری نامی خواجہ سرا جیل کے قریب پہنچ گیا، پولیس نے خواجہ سرا کو دایگل ناکے پر روک لیا pic.twitter.com/dbX3uQQDJs
— Sheraz Ahmad Sherazi (@Sherazi_Silmian) November 25, 2025








