جن کھلاڑیوں اور آفیشلز کا ماضی میں کردار مشکوک رہا، ان کے سایہ سے بھی پاکستان کرکٹ کو دور رکھا جائے، علی محمد خان
کرکٹ کی محبت
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر علی محمد خان کا کہنا ہے کہ کرکٹ پاکستانیوں کا سب سے پسندیدہ کھیل ہے۔ بیٹنگ مافیا کو کرکٹ سے ہمیشہ کے لیے ختم کیا جانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: 400 سیکنڈ میں تل ابیب: عالمی پابندیوں کے باوجود ایران نے اسرائیل تک پہنچنے والے ہائپرسونک میزائل کیسے تیار کیے؟
جسٹس قیوم رپورٹ کی اہمیت
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر جسٹس قیوم رپورٹ پر مکمل عمل درآمد کیا جاتا اور اس کی سفارشات پر پوری طرح عمل ہوتا تو آج حالات کہیں بہتر ہوتے۔ تاہم ابھی بھی سب کچھ ختم نہیں ہوا، جہاں چاہ، وہاں راہ۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں گھریلو جھگڑے پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا
مشکوک کرداروں کا صفایا
علی محمد خان نے مزید کہا کہ جن کھلاڑیوں اور آفیشلز کا ماضی میں کردار مشکوک رہا، جن کا واضح ذکر جسٹس ملک قیوم رپورٹ میں ہے جو بیرون ملک سپاٹ فکسنگ میں سزایافتہ ہیں اور جو آج بھی وطن فروشی کے قبیح فعل میں مبتلا ہیں۔ ایسے تمام لوگوں کے سایہ سے بھی پاک کرکٹ کو دور رکھا جائے اور ایسے تمام وطن فروشوں کو Name & Shame کر کے ان پہ پاکستان کی کرکٹ میں کوئی رول ادا کرنے پر ہمیشہ ہمیشہ کے لیے پابندی لگانی چاہیے۔ جوئے کا ساتھ دینے والا جواری کا حواری ہوگا اور جیسے کہ میں نے پہلے بھی کہا ہے کہ جواء جواری اور جواری کے حواری سب پہ لعنت!
سماجی میڈیا پر بیان
جن کھلاڑیوں اور آفیشلز کا ماضی میں کردار مشکوک رہا جن کا واضح ذکر جسٹس ملک قیوم رپورٹ میں ہے جو بیرون ملک سپاٹ فکسنگ میں سزایافتہ ہیں اور جو آج بھی وطن فروشی کے قبیح فعل میں مبتلا ہیں ایسے تمام لوگوں کے سایہ سے بھی پاک کرکٹ کو دور رکھا جائے اور ایسے تمام وطن فروشوں کو Name &… https://t.co/Pfhh6D2g5Q
— Ali Muhammad Khan (@Ali_MuhammadPTI) November 25, 2025








