عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہونے لگا، قیمتوں میں واضح کمی ریکارڈ
نیویارک میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا اور یوکرین کے درمیان ممکنہ امن ڈیل کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
خام تیل کی قیمتوں میں تبدیلی
خبرایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 2 فیصد کمی دیکھی گئی۔ امریکی ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل کی قیمت میں 2.16 فیصد کمی کے بعد ریٹ 57.87 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔ برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 2 فیصد کمی کے بعد 62.37 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔
یوکرین کی امریکا کے ساتھ امن معاہدے کی پیشرفت
خبرایجنسی کے مطابق، یوکرین کی امریکا کے امن معاہدے پر رضامندی اور مذاکرات میں پیشرفت کی وجہ سے خام تیل کی قیمتیں مسلسل نیچے آرہی ہیں۔








