سیف پنجاب وژن، تمام اداروں اور عوام کو ’’پارٹنر اِن پیس‘‘ بننے کی دعوت
وزیر اعلیٰ کا "سیف پنجاب" وژن
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب کے ’’سیف پنجاب‘‘ وژن پر عملدرآمد کیلئے محکمہ داخلہ نے پنجاب بھر میں تمام اداروں اور عوام کو ’’پارٹنر اِن پیس‘‘ بننے کی دعوت دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام حملے کا قصور وار تو آپ کے اندر ہی ہے” ہندو پنڈت نے کھری کھری سنا دیں : ویڈیو دیکھیں
محکمہ داخلہ کا اہم مراسلہ
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے امن و امان کے قیام کے حوالے سے اہم مراسلہ جاری کیا ہے جس میں درج ہے کہ ’’سیف پنجاب‘‘ وژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اتحاد، ذمہ داری اور عوامی شراکت داری ضروری ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے مراسلے میں درج ہے کہ حکومت پنجاب صوبے میں امن، ہم آہنگی اور خوشحالی کے فروغ کیلئے ہمہ وقت متحرک ہے اور کسی بھی فرد یا تنظیم کو کسی صورت تشدد، قانون شکنی یا ایسے کسی اقدام کی ہرگز اجازت نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کی گمشدگی: ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا پشاور ہائیکورٹ پہنچ گئے
شہریوں کے لیے تجاویز دینے کا موقع
محکمہ داخلہ نے سیکیورٹی کے حوالے سے مفید تجاویز دینے کیلئے خصوصی واٹس ایپ نمبر جاری کیا ہے جس پر شہری امن عامہ میں بہتری بارے قیمتی تجاویز تحریری طور پر بھجوا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بس کے اندر قیامت کا سماں تھا، اگلی نشستوں پر بیٹھے لوگ سامنے ونڈ سکرین کے شیشے ٹوٹنے سے لہولہان ہوگئے،موقع ملا میں بھی کھڑکی سے باہر کود گیا۔
شہریوں کی شمولیت
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق حکومت پنجاب شہریوں کی مفید سفارشات پر سنجیدگی سے غور کرے گی اور انہیں عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ شہری جرائم کی اطلاع، مجرمان کی نشاندہی، مشکوک سرگرمی یا ایمرجنسی کی صورت میں پولیس ہیلپ لائن ’’15‘‘ پر ہی رابطہ کریں۔
مراسلے میں درج ہے کہ صوبے کے پرامن شہریوں کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کو مسلسل الرٹ رہنے اور صوبہ بھر میں تعلیمی اداروں، اسپتالوں، عوامی اور مذہبی مقامات پر سخت نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہمیں حقِ حکمرانی میں حصہ اور تمام زبانوں کا احترام چاہیے: محمود خان اچکزئی کا جامشورو میں جلسے سے خطاب
سیکیورٹی ہدایات پر عملدرآمد
مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ محکمہ داخلہ کی جاری کردہ سیکیورٹی ہدایات اور ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔ بروقت سیکیورٹی آڈٹ سے ممکنہ واقعات کی پیشگی روک تھام ممکن ہے۔
مراسلے میں تاجر برادری، مارکیٹ ایسوسی ایشنز اور صنعتی اداروں کو قوانین پر عملدرآمد میں معاونت کا کہا گیا ہے، جبکہ سول ڈیفنس رضاکاروں کو صوبہ بھر میں انتظامیہ کی امداد کیلئے فرنٹ لائن سولجرز کا درجہ دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو دیدیا
قائم امن میں تعاون
مراسلے میں درج ہے کہ قیام امن کے عظیم تر مقصد کے حصول کیلئے تمام ادارے باہمی رابطہ اور ٹھوس تعاون یقینی بنائیں۔ اسی طرح قیام امن کیلئے پنجاب سیف سٹیز کے جدید نظام سے مؤثر نگرانی کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے جہیز پر پابندی کا بل مسترد کر دیا
اجتماعی سیکیورٹی ماڈل کی اہمیت
محکمہ داخلہ پنجاب کے مراسلے میں درج ہے کہ اجتماعی سیکیورٹی ماڈل اور عوامی شعور کی بیداری معاشرتی ہم آہنگی کیلئے کلیدی اہمیت کی حامل ہے اور پُرامن اور ہم آہنگ معاشرے کے قیام کیلئے قوانین پر مکمل عمل درآمد ناگزیر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فوج کی ہر ممکن مدد کریں گے، وزیرخزانہ کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے بھی ریلیف کا اشارہ
مراسلے کی ترسیل
محکمہ داخلہ پنجاب نے اہم مراسلہ آئی جی پنجاب، تمام انتظامی سیکرٹریز اور پنجاب میں وفاقی حکومت کے تمام اداروں کے سربراہان کو جاری کیا۔ تمام ڈویژنل کمشنرز، سی سی پی او لاہور، ڈپٹی کمشنرز، سی پی اوز اور آر پی اوز کو بھی مراسلہ جاری کیا گیا۔
چیمبرز آف کامرس کی شمولیت
محکمہ داخلہ نے پنجاب کے تمام چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدور کو بھی پارٹنر ان پیس بننے کیلئے مراسلہ بھجوایا ہے۔ عوامی آگاہی اور مثبت نتائج کیلئے مراسلے کی وسیع تر تشہیر کی ہدایت کی گئی ہے۔








