اخوت کی نئی مثال، جماعت اسلامی کے اجتماعِ عام میں 25 اسلامی ممالک کی خواتین رہنماؤں کی شرکت

بین الاقوامی خواتین رہنماؤں کی شرکت

لاہور(طیبہ بخاری سے) جماعت اسلامی پاکستان کے زیرِ اہتمام منعقدہ اجتماعِ عام میں 25 مسلم ممالک سے تعلق رکھنے والی ممتاز خواتین رہنماؤں اور اسلامی تحریکات کی قائدین نے خصوصی شرکت کی۔ مہمانوں کی شرکت نے اجتماع کو عالمی سطح پر نمایاں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں ڈاکہ ڈالنے کا ڈرامہ رچانے والا کورئیر کمپنی کا رائڈر گرفتار

یادگاری شیلڈز کی پیشکش

تقریب میں جماعت اسلامی کی جانب سے معزز مہمان خواتین رہنماؤں کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں، جبکہ مختلف اسلامی ممالک کی رہنماؤں نے بھی محبت، خیر سگالی اور اپنائیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر تحریک النہضہ تیونس کی طرف سے جماعت اسلامی پاکستان کی ویمن ونگ کی صدر ڈاکٹر حمیرا طارق کو خصوصی یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔ تحریک النہضہ کی رہنما سہام، لیلی الزیتونی، بنگلہ دیش جماعت اسلامی ویمن ونگ کی صدر نورالنساء اور ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی بھی موجود تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی میں جے شاہ کے بعد ایک اور اہم عہدے پر بھارتی تعینات

ڈاکٹر حمیرا طارق کے خیالات

اسی دوران ڈاکٹر حمیرا طارق نے معزز مہمانوں کے لیے مختصر مگر دلی جذبات پر مشتمل کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ مہمان قائدین کی آمد اور محبت نے اجتماع کی وقعت میں بے پناہ اضافہ کیا ہے، اور ان کا یہ تعاون امتِ مسلمہ کی خواتین قیادت کے باہمی رشتوں کو مزید مضبوط کرتا ہے۔

اجتماعِ عام کی ناظمہ کا شکریہ

اجتماعِ عام کی ناظمہ ثمینہ سعید کو بھی خصوصی شیلڈ پیش کی گئی۔ اس موقع پر عظمیٰ عمران ناظمہ حلقہ لاہور اور نازیہ توحید ناظمہ وسطی پنجاب بھی موجود تھیں۔ ثمینہ سعید نے تمام مہمان خواتین قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی آمد کو امتِ مسلمہ کی خواتین میں قیادت، اخوت اور یکجہتی کی نئی مثال قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی موجودگی امتِ مسلمہ کے روشن مستقبل اور مضبوط فکری رشتے کی نوید ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...