اس سے بڑی کوئی حماقت نہیں ہوگی کہ افغان طالبان پر اب اعتبار کیا جائے:خواجہ آصف
اسلام آباد میں وزیر دفاع کی اہم گفتگو
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اب ہمیں افغان طالبان سے کسی قسم کی کوئی امید نہیں ہے۔ اس سے بڑی کوئی حماقت نہیں ہوگی کہ افغان طالبان پر اب اعتبار کیا جائے۔
افغان طالبان پر اعتماد کا خاتمہ
’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ہم افغان طالبان کے خلاف جب کارروائی کریں گے تو واشگاف الفاظ میں بتائیں گے۔ اب ہمیں افغان طالبان سے کسی قسم کی کوئی امید نہیں ہے، اس سے بڑی کوئی حماقت نہیں ہوگی کہ افغان طالبان پر اب اعتبار کیا جائے۔








