دہشتگردوں کے خلاف رواں سال ہونے والے آپریشنز کی تفصیلات جاری، سب سے زیادہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کس صوبے میں کیے گئے؟ جانیے
آپریشنز کی تفصیلات
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے دہشت گردوں کیخلاف رواں برس ہونے والے آپریشنز کی تفصیلات جاری کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کے 2 شیر دل جوانوں کا نہتے غریب مزدور پر بیچ چورہے تشدد، شرمناک ویڈیو بھی سامنے آگئی
انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق رواں برس 67023 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے گئے، سب سے زیادہ انٹی لیجنس بیسڈ آپریشن بلوچستان میں کئے گئے، جہاں جنوری 2025 سے اب تک کل 53 ہزار انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنوری 2025 سے اب تک خیبر پختونخوا میں 12857 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: یانگو گروپ کی لاجسٹک فِن ٹیک ٹرکر کے ساتھ پاکستان میں پہلی سرمایہ کاری کا اعلان
دہشت گردی کے واقعات
انہوں نے بتایا کہ رواں برس ملک بھر میں دہشت گردی 4 ہزار 729 واقعات پیش آئے، جن میں خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ 3357 دہشت گردی کے واقعات ہوئے۔ جنوری 2025 سے اب تک 1873 دہشت گرد مارے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ 2025-26، وفاقی بجٹ کی دستاویز سامنے آ گئیں، کیا کیا تجاویز ہیں ؟ جانئے
بارڈر مینجمنٹ پر بیان
آئی ایس پی آر کے مطابق بارڈر مینجمنٹ پر بیانیہ بنایا جاتا ہے کہ وہاں تو فوج اور ایف سی ہے، خیبر پختونخوا میں افغانستان کے ساتھ بارڈر کی لمبائی 1229 کلومیٹر ہے اور اس بارڈر پر 20 بارڈر کراسنگ پوائنٹ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اتنی فورس نہیں ہے کہ اس بارڈر پر مکمل طور پر نظر رکھی جاسکے، فیصلہ خیبر پختونخوا کی انتظامیہ نے کرنا ہے کہ سمگلنگ روکنی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی
بھتے کی معلومات
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق خیبرپختونخوا میں بھتے کا حصہ افغان طالبان کو جاتا ہے۔ خیبرپختونخوا میں ساڑھے 4 لاکھ نان کسٹم پیڈ گاڑیاں چل رہی ہیں، جبکہ 2024 میں 3 لاکھ 66 ہزار افغان واپس بھجوائے گئے اور 2025 میں 9 لاکھ 71ہزار 604 افغانی واپس بھجوائے گئے۔
ہمارا مسئلہ افغان طالبان رجیم کے ساتھ ہے، افغانستان اور اس کے عوام کے ساتھ نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سول نافرمانی کی تحریک بارے عمران خان کے فیصلے پر عمل کرینگے: علی امین گنڈاپور
ڈاکٹری رپورٹ اور امریکی اسلحہ
انہوں نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق امریکا افغانستان میں 7 اعشاریہ 2 ارب ڈالر کا اسلحہ چھوڑ کر گیا، کیڈٹ کالج وانا میں دہشتگردوں کے پاس امریکی اسلحہ تھا، جو دہشتگرد پوری دنیا کے لئے خطرہ بن چکے ہیں۔
آپریشن سندور
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن سندور نے انڈیا کے منہ پر کالک ملی ہے۔








