کوئی نہیں جانتا کہ عمران خان کس حال میں ہیں، اگر ہماری ملاقات کرا دی جاتی تو ہم آرام سے چلے جاتے، نورین خان
عمران خان کی بہن کا بیان
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ ہمیں یہ بھی نہیں پتہ کہ ان کی حالت کیسی ہے، اگر ہماری ملاقات کرا دی جاتی تو ہم آرام سے چلے جاتے۔
یہ بھی پڑھیں: نیدرلینڈز کے فاسٹ باؤلر ویوین کنگما پر اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر پابندی عائد
اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو
اڈیالہ جیل کے باہر میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر انہوں نے ہمیں گرفتار کرنا ہے تو کر لیں، گزشتہ ہفتے ہمارے ساتھ جو ہوا اس سے کیا فرق پڑا۔ کیا مریم نواز کو نہیں پتہ کہ پنجاب حکومت کیا کر رہی ہے یا عمران خان کے ساتھ جیل میں کیا ہو رہا ہے؟ پنجاب حکومت اس سب کی ذمہ دار ہے۔
پنجاب پولیس کی تنقید
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس بدنام زمانہ پولیس بن چکی ہے کیونکہ یہ لوگوں کو قتل بھی کر دیتی ہیں اور مار بھی دیتی ہیں۔








