ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جو معاملات کافی دِنوں سے تنگ کر رہے ہیں، آپ ان پر توجہ ہی نہیں دے رہے۔ آپ کو اپنے معقول کاموں میں دلچسپی سے مطلب ہے جو کہ سخت خطرے والی بات ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنرل عاصم منیر سے پہلے برصغیر کے کن 2 جرنیلوں کو فیلڈ مارشل کا عہدہ مل چکا ہے؟
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کیوں دوسروں کے معاملات میں آتے ہیں اور اپنے لئے مشکلات پیدا کر رہے ہیں؟ اس طرح تو حالات مزید آپ کے خلاف ہو جائیں گے، خود کو ان سے دور کریں۔
یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل میں 148 قیدیوں کو ’ایڈز‘ کی بیماری لاحق ہونے کا انکشاف
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جو لوگ صحت کے حوالے سے پریشان ہیں، اب اُن کو انشاءاللہ بہتری ملے گی اور جس بھی طرف سے کوئی مشکلات آ رہی ہیں، وہ بھی اب فوری رُک جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: صبا قمر کا اپنے خلاف مقدمے کی درخواست پر طنزیہ ردِعمل
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کافی دِنوں سے جو مقصد حاصل کرنا چاہ رہے ہیں، وہ انشاءاللہ اب پورا ہونے کے امکانات روشن ہیں۔ آج اس سلسلے میں آپ کو غیبی مدد ملنے کی بڑی اُمید ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت اور پاکستان کشیدگی نہ بڑھائیں، مسئلے کا حل نکالیں: امریکا
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کو ابھی دوسروں پر اتنی جلدی بھروسہ نہیں کرنا چاہئے، یہ آپ کے لئے مسئلہ ہو جائے گا۔ پہلے ہی بہت دشمن پالے ہوئے ہیں، اب مزید کیوں خرابیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں؟
یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکارہ خوشی کپور نے معروف اداکار کے ساتھ تعلقات کا اعتراف کر لیا
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کے لئے حالات اب پہلے سے بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔ اس کا اندازہ آج ملنے والی خبر سے ہو جائے گا۔ آپ کو اب بہت کچھ بدلتا ہوا محسوس بھی ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف عدلیہ کی آزادی کو واپس لائے گی، بیرسٹر گوہر
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج ایک اچھا دن ہے، آپ کو مالی حوالے سے بھی فائدہ ملے گا اور جس کام کی عرصہ دراز سے کوشش کی جا رہی تھی، اُس حوالے سے بھی اہم خبر مل جانے کی امید ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور جنوبی افریقہ کی افواج کے درمیان انسداد دہشتگردی مشق اختتام پذیر
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو لوگ کافی دِنوں سے بندش محسوس کر رہے ہیں، وہ کالے ماش کا صدقہ دیں اور کیڑوں مکوڑوں کو ڈال دیں، نظر بھی اتاریں۔ اِس سے انشاءاللہ بڑا فائدہ حاصل ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا انڈیا کے خلاف میچ کا بائیکاٹ، بھارتی کرکٹ بورڈ کا رد عمل بھی آ گیا
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جس بھی قسم کے حالات میں آپ نے دن گزارے ہیں، آپ کی ہمت ہے۔ انشاءاللہ اب سابقہ نقصانات کا ازالہ بھی ہو گا اور آنے والے دِنوں میں اچھی خبریں بھی ملیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: رافیل طیاروں پر بھارت اور فرانس آمنے سامنے، فرانسیسی ماہرین کو معائنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا گیا
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جو لوگ عرصہ دراز سے کسی بھی پریشانی کا شکار ہیں، وہ انشاءاللہ آج سے اس میں سے نکلنا شروع ہو جائیں گے اور جو راستہ کبھی بند تھا، وہ کھل جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مجھے سڑک سے گزرنے سے کوئی نہیں روک سکتا ، روٹ توڑنے پر ایمان مزاری کا رد عمل
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اب تیزی سے فیصلے کرنے ہوں گے۔ حالات ایسے نہیں ہیں کہ خاموشی سے بیٹھا جائے، ان دِنوں آپ کو اُس بات کو انشاءاللہ حق میں کرنا ہے جو آپ کے خلاف تھی۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جو لوگ کسی بھی جرم کی سزا کاٹ رہے ہیں یا بے گناہ ہیں، وہ انشاءاللہ اب نجات حاصل کر لیں گے۔ یعنی قانونی معاملات، انکوائری وغیرہ کا فیصلہ آپ کے حق میں ہو گا۔








