پنجاب، مختلف شہروں میں فضائی آلودگی میں کمی آنا شروع
فضائی آلودگی میں کمی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وہ مزاحیہ مسلمان اداکار جو بڑے ہیروز سے کئی گنا زیادہ پیسے چارج کرتا تھا – بولی وڈ
ماحولیاتی اعداد و شمار
عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق کچھ دیر پہلے تک گوجرانوالہ میں 378 پارٹیکولیٹ میٹر اور فیصل آباد میں 318 ریکاڈ کیا گیا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ دنیا کے بڑے شہروں میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا چھٹا اور کراچی کا 14واں نمبر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی، 15 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے مجرموں کو سزا سنا دی گئی
پنجاب کی صورتحال
محکمہ ماحولیات پنجاب کی ویب سائٹ کے مطابق لاہور میں پارٹیکولیٹ میٹر 329 ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
موٹروے کی بندش
دوسری جانب شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون پشاور ٹول پلازہ سے برہان تک بند کی گئی ہے۔








