عمرے سے آئے رشتہ دار کو لینے جانیوالے خاندان کی گاڑی کو حادثہ، ہلاکتیں
صوابی میں خوفناک حادثہ
صوابی (ویب ڈیسک) صوابی میں مسافر کوچ اور بس میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: صائم ایوب افسوسناک فہرست میں رضوان کے ساتھ شامل ہوگئے
حادثے کی تفصیلات
ریسکیو1122 کے مطابق مسافر کوچ بٹ خیلہ سے اسلام آباد ائیرپورٹ جارہی تھی کہ اُسے شیوہ اڈہ چوک کے مقام پر حادثہ پیش آیا جہاں مسافر کوچ اور بس میں ٹکر ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: 7 دوستوں کا 15 سال پرانا خواب پورا، برطانیہ کا سب سے قیمتی خزانہ دریافت
جاں بحق اور زخمی افراد
ریسکیو ترجمان لقمان خان نے بتایا کہ حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 17 شدید زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچہ اور مسافر کوچ کا ڈرائیور شامل ہیں۔
زخمیوں کی حالت
ریسکیو کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو باچا خان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق کوچ میں سوار تمام مسافروں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔








