دھرمیندرسے اپنی 400 کروڑ روپے کی دولت چھوڑ گئے، دونوں خاندانوں میں برابر تقسیم ہوگی
اداکار دھرمیندر کا انتقال
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر پیر کو 89 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوئے لیکن اپنے پیچھے اربوں روپے کی دولت چھوڑ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کا قتل ، چیئر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے اہم اعلان کر دیا
دولت کی مالیت
بھارتی میڈیا کے مطابق دھرمیندر کی ذاتی کمائی، سرمایہ کاری، جائیدادوں اور کاروباری اثاثوں کو ملا کر ان کی مجموعی دولت 335 کروڑ سے 450 کروڑ روپے کے درمیان بتائی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سموگ کا روگ کم نہ ہو سکا،آلودہ ترین شہروں میں ملتان سرفہرست
فلمی زندگی اور سرمایہ کاری
دھرمیندر نے اپنی چھ دہائیوں پر مشتمل فلمی زندگی میں صرف اداکاری سے ہی نہیں بلکہ مختلف کاروباری سرمایہ کاریوں سے بھی خاطر خواہ دولت جمع کی۔
ان کی آمدن کا بڑا حصہ فلموں، برانڈ اینڈورسمنٹس، اسٹوڈیو شیئرز اور رئیل اسٹیٹ جائیدادوں سے آتا رہا۔ انہیں مالی نظم و ضبط اور دانش مندانہ سرمایہ کاریوں کے باعث فلم انڈسٹری کی کامیاب ترین شخصیات میں شمار کیا جاتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت، پاکستان نے اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی
دیول خاندان کی دولت
رپورٹس کے مطابق دیول خاندان مجموعی طور پر 1000 کروڑ روپے سے زائد کا مالک ہے جس میں سنی دیول، بوبی دیول اور خاندان کے دیگر افراد کے اثاثے شامل ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دیول فیملی بھارتی فلم انڈسٹری کے طاقتور اور بااثر خاندانوں کی فہرست میں سب سے اوپر دیکھی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا وفاقی بجٹ پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ
اثاثوں کی تقسیم
دھرمیندر کی وفات کے بعد ان کے چھوڑے گئے اثاثے دونوں خاندانوں یعنی پرکاش کور اور ہیمامالنی کے بچوں کے درمیان قانونی طریقے سے تقسیم ہونے کا امکان ہے۔
شادیوں کا ذکر
واضح رہے کہ دھرمیندر نے پہلی شادی 1954ء میں محض 19 سال کی عمر میں پرکاش کور سے کی، اس شادی سے اِن کے چار بچے سنی دیول، بوبی دیول، وجیتا دیول اور اجیتا دیول ہیں۔
دھرمیندر نے دوسری شادی 1980ء میں اداکارہ ہیمامالنی سے کی تھی جن کے ساتھ اُنہوں نے متعدد سُپرہٹ فلمیں بھی کیں۔








