26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کو عارضی عدالتی تحویل میں لے لیا گیا
علیمہ خان کی عارضی عدالتی تحویل
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے حکم پر عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو عارضی عدالتی تحویل میں لے لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے امریکہ سے تعلقات بنانے کیلئے کرپٹو کرنسی کے کاروبار کا استعمال کیا : بھارتی صحافی شیکھر گپتا
احتجاج کے مقدمے کی سماعت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟
وکیل کی مصروفیت اور استدعا
دوران سماعت علیمہ خان نے استدعا کی کہ ہمارے وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں، ہمیں جانے کی اجازت دی جائے۔ جس پر پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ کرمنل پروسیجر کی سیکشن 351 کے تحت ملزمہ عدالتی تحویل میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت کے ساتھ معرکے کو ’معرکہ حق‘ کا نام دیدیا، تفصیلات جاری
تحویل میں خواتین پولیس اہلکار
علیمہ خان عدالت سے باہر نکلیں تو خواتین پولیس اہلکار انہیں تحویل میں لے کر عدالت کے اندر لے گئیں۔ عدالت نے کہا کہ ملزمہ عدالتی احاطے سے باہر نہ جائیں جبکہ علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک بھی عدالت پہنچ گئے۔
وارنٹ گرفتاری کا پس منظر
خیال رہے کہ عدالت 26 نومبر کے مقدمے میں کئی بار علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر چکی ہے۔








