26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کو عارضی عدالتی تحویل میں لے لیا گیا
علیمہ خان کی عارضی عدالتی تحویل
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے حکم پر عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو عارضی عدالتی تحویل میں لے لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے اپنی ڈیجیٹل کرنسی کے اجراء کیلئے جاپانی کمپنی کو منتخب کر لیا
احتجاج کے مقدمے کی سماعت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قلعہ عبداللہ میں لیویز پوسٹ پر حملہ
وکیل کی مصروفیت اور استدعا
دوران سماعت علیمہ خان نے استدعا کی کہ ہمارے وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں، ہمیں جانے کی اجازت دی جائے۔ جس پر پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ کرمنل پروسیجر کی سیکشن 351 کے تحت ملزمہ عدالتی تحویل میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پرویز الہٰی سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر
تحویل میں خواتین پولیس اہلکار
علیمہ خان عدالت سے باہر نکلیں تو خواتین پولیس اہلکار انہیں تحویل میں لے کر عدالت کے اندر لے گئیں۔ عدالت نے کہا کہ ملزمہ عدالتی احاطے سے باہر نہ جائیں جبکہ علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک بھی عدالت پہنچ گئے۔
وارنٹ گرفتاری کا پس منظر
خیال رہے کہ عدالت 26 نومبر کے مقدمے میں کئی بار علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر چکی ہے۔








