ایڈن مارکرام کا تاریخی کارنامہ، ٹیسٹ کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا
ایڈن مارکرام کا تاریخی کارنامہ
گوہاٹی(ڈیلی پاکستان آن لائن)گوہاٹی ٹیسٹ میں ایڈن مارکرام نے تاریخی کارنامہ انجام دیتے ہوئے ایک ٹیسٹ میں سب سے زیادہ کیچز کا نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے جیلوں میں قید پاکستانی ماہیگیر اور چرواہوں کے انکاونٹر کرنا شروع کردیئے : عطاء تارڑ
جنوبی افریقی فیلڈرز کی شاندار کارکردگی
جنوبی افریقی فیلڈرز کی شاندار کارکردگی نے بھارت کے خلاف فتح میں اہم کردار ادا کیا، خصوصاً ایڈن مارکرام نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: گرودوارہ روہڑی صاحب کے کنزرویشن و رینوویشن کام کا آغاز، صوبائی وزیر اور سیکرٹری داخلہ نے افتتاح کیا
نو کیچز کا نیا ریکارڈ
ایڈن نے میچ کے پانچویں روز سائمن ہارمر کی گیند پر سندر کا کیچ تھام کر ایک ٹیسٹ میں سب سے زیادہ 9 کیچز کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پیوٹن سے خوش نہیں، پاگل ہوچکا، روس پر مزید پابندیاں لگائیں گے: ٹرمپ
پچھلا ریکارڈ کس نے بنایا؟
اس سے قبل بھارت کے اجنکیا رہانے نے 2017 میں گال کے مقام پر 8 کیچز کا ریکارڈ بنایا تھا جسے ایڈن مارکرام نے توڑ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے یورینیئم افزودگی کا پروگرام دوبارہ شروع کیا تو پھر حملہ کریں گے : ڈونلڈ ٹرمپ
کیچز کی تفصیلات
پہلی اننگز میں مارکرام نے کے ایل راہول، رویندرا جدیجا، نیتیش کمار، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادیو کا کیچ تھام کر انہیں پویلین کی راہ دکھائی جبکہ دوسری اننگز میں انہوں نے سدرشن، دھروو جوریل، رشبھ پانٹ اور واشنگٹن سندر کا کیچ تھاما۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: قتل کیے گئے 3 خواجہ سراؤں میں سے 2 کی شناخت ہو گئی
سابق ریکارڈ ہولڈرز
ایک ٹیسٹ میں سات کیچز تھامنے والے کھلاڑیوں میں گریک چیپل، یوراج سنگھ، تلکارتنے، اسٹیفن فلیمنگ، میتھیو ہیڈن اور کے ایل راہول شامل ہیں۔
جنوبی افریقہ کی شاندار فتح
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے بھارت کو 408 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی ہے۔








