کراچی میں وکلاء کے صوبائی وزیر ناصر شاہ سے مذاکرات کامیاب ہو گئے، احتجاج ختم
کراچی میں وکلاء کا احتجاج ختم
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) میں وکلاء کے صوبائی وزیر ناصر شاہ سے مذاکرات کامیاب ہو گئے، احتجاج ختم کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مناہل ملک اور امشا کے بعد ایک اورسیلیبریٹی کی فحش ویڈیو لیک ہو گئی
مذاکرات کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق کراچی میں کارونجھر پہاڑ کی کٹائی کے خلاف احتجاج کرنے والے وکلاء کا صوبائی وزیر ناصر شاہ سے مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ وکلاء کا وفد کمشنر ہاؤس سے واپس روانہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: سرگودھا میں چھیڑ خانی کی شکایت پر خاتون قتل
وفد کی قیادت
’’جنگ‘‘ کے مطابق کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڑائچ کی سربراہی میں وفد نے صوبائی وزیر ناصر شاہ سے ملاقات کی اور چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا۔
وزیر کی حمایت
ناصر شاہ نے وکلاء سے کہا کہ آپ کی اور ہماری جہدوجہد مشترکہ ہے، کینال اور پانی ہمارا بھی ایشو ہے۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ چیئرمین صاحب نے کینالز کا ایشو واپس کروایا ہے۔ کارونجھر کے مسئلہ پر ہم آپ کے ساتھ ہیں، اسمبلی میں آپ کی نمائندگی کروں گا۔








