ذمہ دار پنجاب کی جانب قدم، ہزاروں شہریوں نے بطور سول ڈیفنس رضاکار رجسٹریشن کروا لی

پنجاب سول ڈیفنس ریزیلئنس کور کی تربیت میں اضافہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ’’پنجاب سول ڈیفنس ریزیلئنس کور‘‘ کی استعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی ضمن میں سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں سول ڈیفنس رضاکاروں کے 10 ویں بیچ کے تربیتی کورس میں شرکت کی اور معیار کا جائزہ لیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری ڈیفنس پلاننگ عائشہ ممتاز اور ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب تسنیم علی خان بھی سیکرٹری داخلہ کے ہمراہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی طبیعت ناسازی سے متعلق سوال پر علی امین گنڈاپور نے کیا کہا؟ جانیے

سول ڈیفنس رضاکاروں کی تربیت

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ محکمہ داخلہ سول ڈیفنس رضاکاروں کیلئے بیسک لائف سپورٹ تربیت کا اہتمام کر رہا ہے جہاں انہیں قدرتی آفات، حادثات یا بیماری کی صورت میں انسانی جان بچانے کیلئے بنیادی تربیت دی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے بتایا کہ قوم کی خدمت کا جذبہ لیے 250,000 سے زائد شہریوں نے بطور سول ڈیفنس رضاکار رجسٹریشن کروا لی ہے۔ مردوں کے شانہ بشانہ خواتین بھی رجسٹریشن کروا رہی ہیں اور اب تک 165,000 سے زائد مرد جبکہ 85,000 سے زائد خواتین نے بطور سول ڈیفنس رضاکار رجسٹریشن کروا لی ہے۔ رجسٹریشن کے اس مثبت مقابلے میں اب تک گوجرنوالہ پہلے، فیصل آباد دوسرے اور لاہور تیسرے نمبر پر ہے۔

سول ڈیفنس کی جدید ضروریات

سیکرٹری داخلہ پنجاب نے بتایا کہ سول ڈیفنس ریزیلئنس کور محفوظ، باصلاحیت اور ذمہ دار پنجاب کی جانب ایک قدم ہے۔ انسانی جان بچانا بیش قیمت عمل ہے جس کیلئے رضاکاروں کو تیار کر رہے ہیں۔ سول ڈیفنس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے 50 کروڑ کی لاگت سے آلات خریدے گئے۔ جنگی حالات، سیلاب سے متاثرہ علاقے یا سموگ کا مقابلہ سول ڈیفنس رضاکار ہر دم تیار ہیں۔ شہری بطور رضاکار سول ڈیفنس کا حصہ بننے کیلئے آن لائن پورٹل پر رجسٹریشن کریں۔ شہری اپنی صلاحیت و قابلیت کے مطابق کسی بھی میدان میں خدمات کی فراہمی کیلئے رضاکار بن سکتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...