وزیراعظم بحرین پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف کا بحرین کا دورہ
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر بحرین پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ترک سفیر کا الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر کا دورہ، فلاحی میدان میں تعاون مزید بڑھائیں گے:ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو
استقبال کی تفصیلات
وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے دارالحکومت منامہ پہنچے جہاں بحرین کے ولی عہد، نائب سپریم کمانڈر بحرینی افواج اور وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیرداخلہ محسن نقوی، وزیراطلاعات عطاء تارڑ بھی وفد میں وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
اہم ملاقاتیں اور گفتگو
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم بحرینی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے جس میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ٹیکنالوجی، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوگی۔








