ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر حملے میں کتنے کلوگرام بارودی مواد استعمال ہوا؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں
پشاور میں بم ڈسپوزل یونٹ کی رپورٹ
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بم ڈسپوزل یونٹ (بی ڈی یو) نے فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹرز پر حملے سے متعلق رپورٹ تیار کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بھارتی حملے کی شدید مذمت، پنجاب میں ایمرجنسی نافذ
حملے کے تفصیلات
تفصیلات کے مطابق بم ڈسپوزل یونٹ کی رپورٹ کے مطابق خودکش حملہ آوروں نے حملے میں 20 کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا۔ خودکش جیکٹس میں بارودی مواد آگے اور پیچھے 2 حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ خودکش جیکٹس کے ٹکڑوں سے واضح ہے کہ 30 میٹر تک نقصان ممکن تھا۔ دھماکے خودکش تھے، ریموٹ کنٹرول کا کوئی سراغ نہیں ملا۔
یہ بھی پڑھیں: حیرت ہے 34 سال بعد ڈگری منسوخ کی گئی، جسٹس طارق جہانگیری
شواہد اور دیگر مواد
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق بی ڈی یو رپورٹ کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے گئے ہیں۔ دھماکے کی جگہ سے 8 دستی بم بھی ملے، 2 ملی میٹر سائز کے بال بیرنگ اور 2 فٹ پرائما کارڈ بھی ملا ہے۔ حملہ منظم منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا تھا، بروقت جوابی کارروائی سے بڑا نقصان ٹل گیا۔
جانی نقصان
بم ڈسپوزل یونٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکواٹرز پر 24 نومبر کو ہونے والے حملے میں ایف سی کے 3 جوان شہید اور 5 زخمی ہوئے، دہشتگردوں کے حملے میں 8 شہری بھی زخمی ہوئے۔








