آج نوازشریف کہتے ہیں کہ شہبازشریف اورمریم نوازلوگوں کی خدمت کرنے میں مجھ سے آگے نکل گئے ہیں، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب کا خطاب

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام نعرے اور عملی اقدامات میں فرق جان گئے ہیں، اب کوئی بہکاوے میں نہیں آئے گا۔ لاہور میں نومنتخب ارکان اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مسلم لیگ ن کو اتنی بڑی فتح سے نوازا، تمام حلقوں میں کارکنوں نے سخت محنت کی، شاندار کامیابی پر تمام عہدے داروں اور کارکنوں کو مبارکباد دیتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کی عدالت میں دلچسپ صورتحال، ملزم کی جگہ اس کا دوست حاضری لگانے آیا اور گرفتار ہو گیا

میانوالی میں تبدیلی

انہوں نے کہا کہ میانوالی میں بھی تبدیلی آ گئی ہے، دھاندلی ہوتی ہے تو پوری دنیا دیکھتی ہے، جیسے کہ ڈسکہ میں ہوا۔ جتنی بھی مشکلات آئیں مسلم لیگ ن نے بہادری سے مقابلہ کیا اور کبھی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دور حکومت میں مخالفین کو جیلوں میں ڈالا گیا، لوگوں کو اصل اور نقل کے فرق کا پتہ چل گیا ہے۔ ہمیں موروثی سیاست کا طعنہ دینے والوں نے اپنی بیوی، بھائی اور رشتہ دار کھڑے کیے لیکن عوام کو سمجھ آ گئی ہے کہ اب کوئی بہکاوے میں نہیں آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کمبوڈیا کا ٹرمپ کو نوبل امن انعام کیلئے نامزد کرنے کا اعلان

سیاسی عمل کا انکار نہیں

مریم نواز نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن نے کبھی بھی سیاسی عمل سے انکار نہیں کیا، عوام نعرے اور عملی اقدامات میں فرق جان گئے ہیں، ہری پور میں بھی بھاری لیڈ سے مسلم لیگ ن جیتی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ دور حکومت میں سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کیا گیا، ہر بار سازشیوں کا ایک نیا گروپ سامنے آ جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ نواز شریف کی سیاست ختم ہو گئی ہے۔ جلاوطنی سمیت ہم نے ہر تکلیف برداشت کی، اور ہم نہیں جانتے کہ آج وہ تاریخ کے کس کوڑے دان میں پڑے ہیں۔

خدمت کا سبق

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم نے خدمت کرنا کس سے سیکھا ہے؟ نواز شریف سے سیکھا ہے، آج نوازشریف کہتے ہیں کہ شہبازشریف اور مریم نواز مجھ سے آگے نکل گئے ہیں۔ ہمیں حکومت ملی تو دشمن کہتے تھے کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے گا، لیکن آج لوگ ان کی کسی کال پر دھیان نہیں دے رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیڑھ سال کے دوران پنجاب میں روٹی کی قیمت نہیں بڑھی، میرے مخالفین بھی کہتے ہیں کہ وہ پنجاب میں محفوظ تصور کر رہے ہیں۔ ہماری خدمت کی وجہ سے ہی آج مسلم لیگ ن کو ووٹ ملا ہے، نوازشریف کی 40 سال کی سیاست کو ختم کرنا اتنا آسان نہیں ہے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...