بھارت کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دے کر جنوبی افریقہ کے کپتان نے ایک اور تاریخ رقم کردی
ٹیمبا باووما کی شاندار قیادت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: انسانی فطرت کی اصطلاح اس لیے گھڑی گئی ہے کہ کنویں کے مینڈک بنے رہیں، بہانے بناتے رہیں کوئی نئی چیز تخلیق کریں نہ ہی اچھی عادت اپنائیں
بھارت کے خلاف کلین سوئپ
بدھ کو جنوبی افریقا نے گوہاٹی ٹیسٹ میں بھارت کو 408 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 سے کلین سوئپ مکمل کر لیا۔ بھارت کو دوسری اننگز میں 549 رنز کا ہدف ملا، لیکن پوری بھارتی ٹیم صرف 140 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: ججز اپنی صفوں میں طاقت کے سامنے ہتھیار ڈالنے والوں کی نشاندہی کریں، جسٹس منصور علی شاہ
تاریخی فتح
یوں جنوبی افریقا نے 25 سال بعد بھارتی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باووما ٹیسٹ کرکٹ میں بغیر کوئی میچ ہارے سب سے زیادہ فتوحات حاصل کرنے والے کپتان بن گئے۔ باووما نے بطور کپتان 12 میچوں میں 11 فتوحات حاصل کیں جبکہ ایک میچ ڈرا ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر اظہار تشکر کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
مائیک بریرلی کا ریکارڈ توڑنا
اس سے پہلے یہ اعزاز انگلینڈ کے سابق کپتان مائیک بریرلی کے پاس تھا، جنہوں نے 15 ٹیسٹ میچوں میں بغیر کوئی شکست کے 10 فتوحات حاصل کی تھیں۔
کامیاب قیادت
واضح رہے کہ ٹیمبا باووما کی قیادت میں جنوبی افریقا نے نہ صرف مسلسل فتح کے سلسلے کو برقرار رکھا بلکہ رواں سال ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ بھی جیتی۔








