ایئرہیلپ نے سال 2025 کی بہترین ایئرلائنز کی عالمی فہرست جاری کر دی، ایک بار پھر مسلم ملک سرفہرست۔
قطر ایئرلائن کی کامیابی
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) فضائی مسافروں کے حقوق کی عالمی تنظیم ایئر ہیلپ نے قطر کو دنیا کی بہترین ایئرلائن قرار دیدیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9مئی کے 8مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا
پچھلے پانچ سالوں کی برتری
قطر ایئرلائن 2018 سے 2023 تک کی اپنی 5 سالہ برتری کے بعد پہلی بار دوبارہ نمبر ون پر آئی ہے۔ قطر ایئرلائن وقت کی پابندی میں یہ صرف دسویں اور کلیم پروسیسنگ میں پندرہویں نمبر پر رہی، لیکن مسافروں کی رائے میں اس نے باقی تمام ایئرلائنز کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوئی ناردرن کی نادہندہ صارفین کو نوٹسز جاری، وفاقی اور صوبائی محکموں کی جانب سے سوئی نادرن کو 3.7136 ارب روپے سے زائد واجبات کی ادائیگی باقی
دیگر ایئرلائنز کی رینکنگ
ایئر ہپیلپ نے ایک اور مشرقِ وسطیٰ کی ایئرلائن اتحاد ایئرویز کو دوسرے نمبر پر قرار دیا جبکہ تیسرے نمبر پر ورجن اٹلانٹک ہے، چوتھے پر قانتاس (آسٹریلیا)، پانچویں پر ایم کے مالٹا ایئرلائنز، چھٹے پر ایئرو میکسیکو، ساتویں پر عمان ایئر، آٹھویں پر سعودیہ، نویں نمبر پر برسلز ایئرلائنز (جرمنی) اور دسویں نمبر پر لاٹ پولش ایئرلائنز شامل ہیں۔
ٹاپ ٹین میں حیرت انگیز خلاء
ٹاپ ٹین میں ایک بڑی ایئرلائن حیرت انگیز پر موجود نہیں ، جہاں فوربز ٹریول گائیڈ نے ایمرٹس کو بہترین بین الاقوامی ایئرلائن قرار دیا تھا، وہیں یہ رینکنگ میں برٹش ایئرویز سے صرف ایک درجہ اوپر 16 ویں نمبر پر ہے۔








