برطانیہ میں مزدوروں کی کم از کم تنخواہ میں اضافہ، 21 سال سے زائد عمر کے افراد کی تنخواہ 12.71 پاؤنڈ فی گھنٹہ مقرر
برطانوی حکومت کا کم از کم تنخواہ میں اضافہ
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی حکومت نے ورکرز کی کم از کم تنخواہ میں اضافہ کر دیا ہے۔ اب 21 برس سے زائد عمر کے ورکرز کی تنخواہ 4.1 فیصد اضافے کے ساتھ 12.71 پاؤنڈ فی گھنٹہ ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی، اپوزیشن کا احتجاج
نئی تنخواہوں کا اطلاق
بی بی سی کے مطابق کم از کم تنخواہ میں اضافے کا اطلاق آئندہ برس اپریل سے ہوگا۔ تنخواہوں میں اضافے کے اعلان کے بعد اب 18 سے 20 برس کی عمر کے ورکرز کی تنخواہ 8.5 فیصد اضافے کے ساتھ 10.85 پاؤنڈ فی گھنٹہ ہوجائے گی۔
نوجوان ورکرز کے لیے تنخواہ میں اضافہ
اسی طرح حکومت نے 16 اور 17 برس کے نوجوانوں کی تنخواہ 6 فیصد اضافے کے ساتھ 8 پاؤنڈ فی گھنٹہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ برطانوی حکام نے بتایا کہ اس فیصلے سے لاکھوں ورکرز مستفید ہوں گے۔








