حکومتِ پنجاب کا اہم انتظامی فیصلہ، محمد مسعود مختار کو چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف کا اضافی چارج دے دیا گیا
حکومت کا نیا چارج
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول کے سیکریٹری محمد مسعود مختار کو چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف کا اضافی چارج سونپ دیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
محمد مسعود مختار کی نئی ذمہ داریاں
محمد مسعود مختار اس وقت محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے سیکریٹری کا اضافی چارج بھی سنبھال رہے ہیں۔ نیا عہدہ بھی ان کی موجودہ ذمہ داریوں کے ساتھ قائم رہے گا، چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی جانب سے نئی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔








