عمران خان کی تنہائی دن بدن مزید بدتر ہوتی جا رہی ہے، اگر انہیں منتقل کر دیا گیا ہے تو خاندان کو آگاہ کیوں نہیں کیا گیا؟ زلفی بخاری
پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کی پریشانی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی تنہائی دن بدن مزید بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ کئی ہفتے گزر چکے ہیں اور ان سے ایک بھی ملاقات نہیں کروائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایبٹ آباد: ڈمپر نے سکول کے 8 بچوں کو کچل ڈالا، 3 جاں بحق، 5 شدید زخمی
خاندان کو آگاہ نہ کرنا تشویش ناک
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کو منتقل کر دیا گیا ہے تو ان کے خاندان کو آگاہ کیوں نہیں کیا گیا؟ اور اگر منتقل نہیں کیا گیا تو عدالتی حکم کے باوجود اُنہیں رسائی اب تک کیوں نہیں دی جا رہی؟ یہ خاموشی غیر قانونی اور انتہائی تشویش ناک ہے۔ اس بزدل حکومت کو چاہیے کہ عمران خان تک قانونی رسائی فوراً یقینی بنائے۔
زلفی بخاری کا ٹویٹ
Imran Khan’s isolation is worsening by the day. Weeks have passed without a single meeting. If he has been shifted, why hasn’t his family been notified? And if he hasn’t, why are they still being denied access despite court orders? This silence is unlawful and deeply worrisome.…
— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) November 26, 2025








