وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا ہر منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر احتجاج کا اعلان
وزیراعلیٰ کا احتجاج کا اعلان
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ہر منگل کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو رکن اسمبلی اس احتجاج میں شامل نہیں ہوگا اس کو ملامت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا کے صوبہ ویسٹ پاپوا میں زلزلے کے شدید جھٹکے
تشدد کی مذمت
دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہمارے لیے دردناک اور غمناک ہے، ہمارے پرامن کارکنوں پر تشدد کیا گیا اور گولیاں ماری گئیں۔ پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد پہلی بار نہیں ہو رہا ہے، کچھ طاقتور عوام کو بھیڑ بکریاں سمجھ رہے ہیں، طاقتور لوگ نہیں چاہتے پاکستان میں آئین اور قانون کی بالادستی ہو۔ عدلیہ کو مفلوج کرکے رکھ دیا گیا ہے، آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر حق استعمال کرنا ہے، کچھ لوگ انتشار چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سونا پھر مہنگا ہو گیا
پرامن احتجاج کی یقین دہانی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ 9 مئی اور 26 نومبر کو ہم پرامن تھے اور آئندہ بھی پرامن ہوں گے لیکن قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ ہر منگل کو ارکان اسمبلی اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر ہونا چاہیے، ہر وہ رکن اسمبلی جس کو عمران خان کا ٹکٹ ملا ہے وہ منگل کو اسلام آباد پہنچیں اور جو نہیں پہنچے گا اسے ملامت کریں گے۔ ہم اڈیالہ جیل کے باہر بھی بیٹھیں گے، جب تک عمران خان سے ملاقات نہیں ہوتی ہر جمعرات کو اڈیالہ جیل جاؤں گا۔
سوشل میڈیا پر بیان
بیرسٹر سلمان اکرم راجہ ensure کرے کہ ہر منگل کو سارے پارلیمنٹرینزز اڈیالہ جیل کے باہر پہنچ جائیں اور آگر منگل کے دن کوئی نا آیا تو اس کا نام لے کر Shame کریں گے
وزیراعلٰی سہیل آفریدی کی گفتگو pic.twitter.com/D9gEek0Dtv
— Faisal Khan (@KaliwalYam) November 26, 2025








