مئی 2023 میں ن لیگ کے دور حکومت میں ہی مہنگائی کی شرح 38 فیصد ہوئی، جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا، حافظ فرحت عباس
حافظ فرحت عباس کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی حافظ فرحت عباس کا کہنا ہے کہ شاہد ہی کبھی اس خاندان نے سچ بولا ہو۔ جب منہ کھولتے ہیں ہمیشہ جھوٹ ہی بولتے ہیں، تحریک انصاف کے دور حکومت میں سب سے زیادہ مہنگائی 13 فیصد ہوئی تھی۔ مئی 2023 میں ن لیگ کے دور حکومت میں ہی مہنگائی کی شرح 38 فیصد ہوئی۔ اب جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: کچا ڈکیٹ گینگ کے 5 کارندوں نے چھینے گئے 100 جانوروں سمیت سرنڈر کردیا
بیروزگاری کی بڑھتی ہوئی شرح
اپنے ایکس بیان میں کہا کہ پاکستان میں بیروزگاری کی شرح 7.1 فیصد تک پہنچ گئی ہے جو کہ 21 سال کی بلند ترین سطح ہے۔ تحریک انصاف کے دور حکومت میں ٹیکسائل سیکٹر ریکارڈ ترقی کر رہا تھا۔ نوکریوں کے مواقع پیدا ہو رہے تھے۔ اس جعلی حکومت کے دور حکومت میں انڈسٹریز بند ہو رہی ہیں اور بیروزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جعلی حکومت اپنی نااہلی کا ملبہ دوسروں پر ڈال کر بری الذمہ نہیں ہو سکتے۔ اس نااہلی کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر بیان
شاہد ہی کبھی اس خاندان نے سچ بولا ہو۔ جب منہ کھولتے ہیں ہمیشہ جھوٹ ہی بولتے ہیں، تحریک انصاف کے دور حکومت میں سب سے زیادہ مہنگائی 13 فیصد ہوئی تھی۔ مئی 2023 میں ن لیگ کے دور حکومت میں ہی مہنگائی کی شرح 38 فیصد ہوئی۔ اب جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا۔ pic.twitter.com/amcWIvx4W1
— Hafiz Farhat Abbas (@FarhatAbbas_PTI) November 26, 2025








