بے گھر شہریوں کے لیے “اپنی زمین، اپنا گھر” پروگرام کا آغاز، نواز شریف اور مریم نواز نے افتتاح کر دیا

پنجاب حکومت کا نیا ہاؤسنگ پروگرام

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے بے گھر افراد کے لیے پاکستان کے منفرد اور اولین ہاؤسنگ پروگرام "اپنی زمین، اپنا گھر" کا آغاز کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت پنجاب محفوظ، مضبوط اور ٹیکنالوجی سے لیس شہری ماحول فراہم کرنے کیلیے پرعزم ہے: عظمیٰ بخاری

افتتاحی تقریب

مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں منعقدہ تقریب میں پروگرام کی قرعہ اندازی کا افتتاح کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نوشہرہ: تین معصوم بچوں کے قتل کا معمہ حل، سگی دادی ہی قاتل نکلی

ڈیجیٹل افتتاح

تقریب کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز کی درخواست پر نوازشریف نے بٹن دبا کر اسکیم کا ڈیجیٹل افتتاح کیا اور ڈیجیٹل ٹچ کے ذریعے قرعہ اندازی کا باضابطہ آغاز کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے اٹک کی خاتون رخسانہ بی بی کو خود فون کرکے 3 مرلہ پلاٹ نکلنے پر مبارکباد دی، جس پر رخسانہ بی بی نے نوازشریف اور مریم نواز کے لیے نیک خواہشات اور دعائیں دیں۔

پلاٹ حاصل کرنے والوں کے لیے سہولیات

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ 3 مرلہ پلاٹ حاصل کرنے والے شہریوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ مفت پلاٹ حاصل کرنے والے گھر کی تعمیر کے لیے 15 لاکھ روپے قرض لے سکیں گے۔ مریم نواز کے مطابق قرض کی ماہانہ قسط 9 سال تک 14 ہزار روپے ہوگی، جس سے شہری بآسانی اپنا گھر تعمیر کرسکیں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...