لڑکی کے بال کاٹنے کا کیس، ملوث 2 ملزمان افغان شہری نکلے،ابتدائی تحقیقات میں سنگین انکشافات سامنے آگئے
لڑکی کے بال کاٹنے کے کیس میں اہم پیشرفت
اسلام آباد (دیلی پاکستان آن لائن) لڑکی کے بال کاٹنے کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، ابتدائی تحقیقات میں سنگین انکشافات سامنے آگئے جب کہ واقعے میں ملوث 2 ملزمان افغان شہری نکلے۔
یہ بھی پڑھیں: اقوامِ متحدہ کے ماہر کی بشریٰ بی بی خان کی حراستی حالت پر شدید تشویش
ملزمان کی شناخت اور ماضی کا ریکارڈ
پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ واقعے میں ملوث دونوں ملزمان افغان شہری ہیں جنہوں نے مبینہ طور پر جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنا رکھے تھے۔ دونوں ملزمان پہلے بھی مختلف جرائم میں ملوث رہ چکے ہیں۔ ملزمان کے خلاف چوری، ڈکیتی اور منشیات فروشی کے مقدمات کا ریکارڈ موجود ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران یہ بھی معلوم ہوا کہ دونوں افراد راولپنڈی کی یونین کونسل نمبر 22 میں رہائش پذیر تھے۔
یہ بھی پڑھیں: حسن ابدال میں گاڑی برساتی نالے میں گر گئی، 5 افراد کو زندہ نکال لیا گیا، 5 لاپتہ
تحقیقات کے جاری عمل
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت، جعل سازی اور سابقہ جرائم سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے جبکہ واقعے سے متعلق دیگر پہلوؤں کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر تبصرے
????لڑکی کے بال کاٹنے کے معاملے میں سنگین انکشافات!
ذرائع کے مطابق دو ملزمان مبینہ طور پر افغان شہری اور جعلی پاکستانی شناختی کارڈ کے حامل نکلے۔
موٹر سائیکل چوری، اسنیچنگ، منشیات فروشی اور اسپاء کی آڑ میں جسم فروشی میں بھی ملوث نکلے۔
ملزمان کا تعلق یونین کونسل 22 سے بتایا جا رہا… pic.twitter.com/SIjeIxXhfg— Mehwish Qamas Khan (@MehwishQamas) November 26, 2025








