وزیر اعظم شہباز شریف کی بحرین کے بادشاہ سے ملاقات، اقتصادی و دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور بادشاہ حمد بن عیسیٰ کی ملاقات
مناما (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نشونما پروگرام میں 97 ارب روپے کی تقسیم، مفتاح اسماعیل کی کمپنی کو مبینہ طور پر ٹھیکہ دیے جانے کا انکشاف
تجارت اور سرمایہ کاری میں وسعت

بحرین کے دارالحکومت مناما میں ہونے والی ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تجارت اور سرمایہ کاری کو وسعت دینے کی پاکستان کی خواہش کو اجاگر کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دیرینہ دفاعی شراکت داری کی اہمیت کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: دریائے سندھ میں بھی شدید سیلابی صورتحال کا خطرہ
آرڈر آف بحرین کا اعزاز
بحرین کے بادشاہ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو آرڈر آف بحرین پیش کیا، یہ بحرین کی جانب سے عالمی سربراہان کو دیا جانے والا سب سے بڑا اعزاز ہے۔ بادشاہ نے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کو بتایا کہ بحرین کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ قائدِ اعظم محمد علی جناح نے بحرین کی قانونی نمائندگی کی۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل عیدالاضحیٰ سے 4 یا 5 دن پہلے کیا گیا : صحافی زاہد گشکوری
ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد سے ملاقات
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے بحرین پہنچنے پر وہاں کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ سے ملاقات کی۔ مناما میں قصر القضیبیہ پہنچنے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پُرتپاک استقبال پر شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ کا شکریہ ادا کیا اور دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے میں بحرین کی قیادت کو سراہا۔








