گنی بساؤ میں فوج نے کنٹرول سنبھال لیا
غیر متوقع صورتحال
بساؤ (ڈیلی پاکستان آن لائن) مغربی افریقہ کے ملک گنی بساؤ میں آرمی نے صدر کو برطرف کردیا۔ خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق فوج نے اعلان کیا ہے کہ گنی بساؤ پر مکمل طور پر کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے اور ملک بھر میں انتخابی عمل معطل کر دیا گیا ہے۔
فوجی افسران کا بیان
روئٹرز کے مطابق گنی بساؤ میں سینئر فوجی افسران کے ایک گروپ نے بدھ کے روز کہا ہے کہ انہوں نے صدر عمرو سیسوکو ایمبالو کو ہٹا دیا ہے اور ملک کے متنازع انتخابی عمل کو معطل کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آئینی نظام کی بحالی سے پہلے صورتحال کو واضح کرنا ضروری ہے۔








