جب تک عمران خان سے ملاقات نہیں ہوجاتی ہر جمعرات کو اڈیالا جیل جاؤں گا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا اعلان
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ جب تک عمران خان سے ملاقات نہیں ہوجاتی ہر جمعرات کو اڈیالا جیل جاؤں گا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ کے عمران خان کا ذکر نہ کرنے اور فیلڈ مارشل کی تعریفوں کی وجہ بالآخر سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے بتادی
تحریک انصاف کے جلسے میں خطاب
پشاور میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب میں سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی نہ ہو، بانی پی ٹی آئی عمران خان ناحق قید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر جدوجہد کریں گے، ہم پرامن رہیں گے لیکن اپنا حق کسی کو کھانے نہیں دیں گے۔
اڈیالا جیل جانے کا عزم
سہیل آفریدی نے اعلان کیا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوجاتی ہر جمعرات کو اڈیالا جیل جاؤں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون اور آئین کے دائرے میں رہیں گے، کسی کو موقع نہیں دینا کہ وہ ہم پر گولیاں چلائیں۔








