لاہور کے شہریوں کے لیے ملکی تاریخ میں پہلی بار ٹرام ٹرین چلانے جارہے ہیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب کا عزم

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے میں محفوظ، پائیدار اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ نظام کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں۔ پنجاب میں نقل وحمل کی اہمیت اجاگر کرنے، سب کیلئے قابل رسائی اور پائیدار ٹرانسپورٹ سسٹم لانچ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیو کے خاتمے کے لئے قابلِ عمل پلان مانگ لیا

عالمی ٹرانسپورٹ دن کا پیغام

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ٹرانسپورٹ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ رابطے، تجارت، اقتصادی ترقی اور روزگار کے فروغ کیلئے ٹرانسپورٹ ناگزیر ہے۔ ٹرانسپورٹ معیشت، تجارت اور معاشرتی رابطوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار پائیدار اور قابل رسائی الیکٹرک بس پراجیکٹ شروع کیا ہے۔ ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ، وزیر آباد اور فیصل آباد کے شہری الیکٹرک بس سروس میں 20 روپے میں سفر کرسکتے ہیں۔ خواتین، بزرگوں اور معذور افراد الیکٹرک بس سروس میں مفت سفر کی سہولت میسر ہے۔ لاہور کے شہریوں کیلئے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ٹرام ٹرین چلانے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس ڈوگر کا لاہور ہائیکورٹ میں سینیارٹی لسٹ میں 15واں نمبر تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں سینیارٹی کیسے اور کس اصول کے تحت دی گئی،جسٹس نعیم اختر افغان

بلٹ ٹرین اور گلاس ٹرین کے منصوبے

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ لاہور تا اسلام آباد بلٹ ٹرین کے فریم ورک پر پنجاب حکومت تیزی سے کام کر رہی ہے۔ راولپنڈی تا مری سیاحوں کی سفری آسانی کیلئے گلاس ٹرین بھی متعارف کر رہے ہیں۔ 20 ہزار کلومیٹر سے زائد پورے پنجاب میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل کر لی گئی ہے۔ پائیدار ٹرانسپورٹ کے ذریعے ترقی اور تجارتی مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے۔

ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے گرین ٹرانسپورٹ کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ سیلاب کی وجہ سے پنجاب کے بیشتر علاقوں میں ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی تیزی سے بحالی پر کام کر رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...