علیمہ خان کی جانب سے اظہار تشویش کے بعد عمران خان کی صحت کے حوالے سے اڈیالہ جیل حکام کا بیان سامنے آگیا
عمران خان کی صحت کی صورتحال
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے حوالے سے اڈیالہ جیل حکام کا بیان سامنے آگیا ہے۔ جیل حکام کے مطابق عمران خان اڈیالہ جیل میں مکمل طور پر صحت یاب ہیں۔
صحت کے بارے میں افواہوں کی تردید
اڈیالہ جیل حکام کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کی صحت کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے۔
علیمہ خان کے خدشات
واضح رہے کہ گزشتہ روز علیمہ خان نے کہا تھا کہ عمران خان سے ملاقات کیے ہوئے 22 دن گزر چکے ہیں، کسی کو نہیں معلوم کہ وہ کس حال میں ہیں۔








