ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ جب جب بھی کسی مشکل میں آئے قدرت نے آپ کی مدد کی اور اب بھی انشاءاللہ ایسا ہی معاملہ ہے پریشان نہ ہوں کوئی غیبی سلسلہ بن جانے والا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جب بہن خود بتاتی ہے کہ میرا بھائی ڈپریشن میں ہے وہ بیچارا ’’ذہنی مریض‘‘ہے تو وہی الفاظ اگر ہم کہیں تو پھر اتنا پٹ سیاپا کیوں کرتے ہو،عظمیٰ بخاری
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
بار بار تاکید کی جا رہی ہے کہ دوسروں کے معاملات سے دور رہیں آپ نے کیوں اپنے لئے مشکلات پیدا کرنی ہیں پہلے ہی حالات قابو میں نہیں ہیں، نئی مصیبت نہ مول لیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں سموگ، قائداعظم ٹرافی کے میچز دیگر شہروں میں منتقل
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
صحت کا جس قدر توفیق ہو صدقہ دیں اور کوشش کریں کہ چند دن بعد نمازِ مغرب گھر سے کم نکلیں اور اپنے کام اور راز کی باتیں دوسروں پر افسانہ نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس نے سیلاب زدگان کی مدد چھوڑ کر این اے 129 میں تحریک انصاف کے انتخابی دفتر کی ناکہ بندی کردی، حماد اظہر
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
غیبی مدد ملنے کی بڑی اُمید ہے جن بھی مشکلات کا شکار تھے اب اُن سے خود دیکھیں گے کہ کیسے نکلتے ہیں۔ اس بار حالات پوری طرح آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
خود کو مشکل میں نہ ڈالیں جہاں خطرہ محسوس کر رہے ہیں اُس کام میں ہر گز، ہر گز ہاتھ نہ ڈالیں بعد میں حالات قابو میں لانے مشکل ہو جائیں گے یہ یاد رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے گرفتار فلک جاوید سے تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
انشاءاللہ اب حالات تیزی سے بحکم اللہ بہتری کی جانب جا رہے ہیں۔ آپ کو اس میں بڑا فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔ اگر آپ اپنی مکمل توجہ اس طرف رکھیں گے تو غور کریں۔
یہ بھی پڑھیں: روس کے گارڈز ہمیں اذیت دے کر خوش ہوتے تھے: یوکرینی جنگی قیدی جو ایک سال تک حراست میں خاموش رہا
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
مالی حالات بحکم اللہ بہتری کی جانب جا رہے ہیں جو بھی ضرورت ہے وہ آج پوری ہو سکے گی اور جس بھی مسئلے میں آئے ہوئے ہیں اب اُس سے نکل بھی سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: میرب علی نے سال 2025ء کو زندگی کا مشکل ترین سال قرار دیدیا
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
بات بات پر پریشان نہ ہو جایا کریں جو ہونا ہے وہ ہو کر رہے گا جب آپ اُس کو بدل نہیں سکتے تو پھر فکر مندی کیوں۔ آج کا دن ایک اہم خوشخبری لایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کا جیسن گلیسپی کو فارغ کرنے کا فیصلہ، ذمہ داریاں کس کو دی جائیں گی؟ جانیے
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ اکیلے ہوتے جا رہے ہیں سب اپنے ہوں یا غیر آپ کا ساتھ چھوڑتے جا رہے ہیں، غصہ قابو میں رکھیں، اب کوئی پیچھے آنے والا نہیں ہے، حکمت عملی سے چلنا ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی، دونوں ملکوں میں 550 شیڈول پروازیں منسوخ
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جو لوگ کافی دِنوں سے مالی حوالے سے پریشان تھے، اُن کےلئے کوئی انشاءاللہ قدرتی اسباب بن سکتے ہیں، اس لئے بے فکر ہو جائیں، اپنے مستقبل کے حوالے سے بھی پلان کریں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی ویڈیوز شیئر کرنے والی دونوں خواتین گرفتار
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جن دِنوں آپ کو فائدہ ملنا ہوتا ہے آپ ناجانے کس کام میں لگ جاتے ہیں اور ایک اچھا وقت ضائع کر دیتے ہیں اب بھی وقت ہے جو آفر آ رہی ہے اُس پر غور کر لیں۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کو انشاءاللہ ہر معاملے میں بہتری ملنے کی اُمید ہے۔ انکوائری مقاصد سے نجات ملے گی اور اپنے سے قربت نصیب ہو گی، پرانے تعلقات بحال ہونے کی خوشخبری بھی ہے۔








